ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کو حادثہ

Karachi Khyber Mail Express
کیپشن: Karachi Khyber Mail Express
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویبڈیسک: لاہور سے کراچی آنے والی خیبر میل ایکسپریس کے میاں چنوں کے قریب  بریک فیل ہوگئےکئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔
کراچی جانے والی  2 ڈاؤن خیبر میل ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر میل کے ڈرائیورز حنیف غازی نے قریبی عزیز کے انتقال پر چارج چھوڑا اور ٹرین کا چارج ڈرائیور محمد زبیر کے حوالے کر کے روانہ ہوگیا۔
 ڈرائیورزبیر نے بریکنگ پاور کو چیک نہیں کیا، بریکنگ پاور چیک نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بریک پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر