واٹس ایپ گروپس سے تنگ صارفین کیلئے زبردست فیچر

Whatsapp
کیپشن: Whatsapp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گروپس سے تنگ واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، واٹس ایپ انتظامیہ ایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کردیا۔

ایپلی کیشن کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اس بار  واٹس ایپ گروپس کے ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے، کئی لوگ متعدد گروپس سے تنگ آجاتے ہیں اور ان کی یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم سے کم گروپس کا حصہ رہیں، ایسے میں واٹس ایپ جلد ہی کمیونٹی نامی فیچر متعارف کروائے گا جس میں 10 گروپس کو بیک وقت ایک جگہ شامل کیا جاسکے گا، یعنی 10 گروپس کا ایک فولڈر بن جائے گا۔

گروپس کی کمیونٹی تشکیل دینے والا صارف خود ہی اس کا ایڈمن ہوگا اور اس کے اختیار میں ہوگا کہ کون سے گروپس اس فولڈر کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب واٹس ایپ اور دیگر سے متعلق معلومات فراہم کرنیوالے آزاد ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹِک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ اسکرین شاٹ کا پتہ لگانے کیلئے تیسرے بلیو ٹِک پر کوئی کام نہیں کررہی، یہ جھوٹی خبر ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer