ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے :حسان خاور

 لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے :حسان خاور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور  کاکہنا تھا کہ لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔   

 معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نےسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی سائٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ  اتھارٹی کا دورہ کرنے آئے ہیں جو نیا منصوبہ ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ ہمارے پاس محدود وسائل ہیں ہمیں چاہیے تھا کہ جہاں پر گنجائش ہے وہاں پرائیویٹ پبلک انویسٹمنٹ لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن تھا پرائیویٹ اپرٹنر شپ وہاں کی جائے جہاں اشد ضرورت ہو یا ہماری انویسٹمنٹ ہو۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہوگا،  اس کا دوسرا مقصد شہر کی تخلیق نو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی آکشن یہاں کی جس کے زریعے یہ اب تک چالیس ارب روپے جنریٹ کر چکے ہیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ  لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہم ایسا بلدیاتی انتخاب لارہے ہیں جسکے ذریعے اختیار عام عوام تک پہنچے گا۔۔

حسان خاور  نے کہا کہ  کل وزیراعظم لاہور تشریف لا رہے ہیں جو ہیلتھ کارڈ تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ تارکین وطن بھی اس ہیلتھ کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن لیڈروں خواہ وہ پاکستان ہوں یا لندن ہیلتھ کارڈ دے سکتے ہیں تاکہ وہ یہاں علاج کروا سکیں۔