ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اومی کرون  کے باوجود الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی سوال نہیں ، چیف الیکشن کمشنر

sushil chandra CEC india
کیپشن: sushil chandra
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بھارت کے چیف الیکشن کمشنر سوشیل چندرا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئنٹ کے باوجود سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں بلکہ تمام حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کا ہرصورت انعقاد کرایا جائے۔

  بھارتی چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ریاستی انتخابات کے لئے بھارتی الیکشن کمیشن  مکمل اور ہم وقت تیار ہے، وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ  ریاستی انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا، تمام ووٹنگ بوتھ میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین نصب کی جائیں گی۔  ایک لاکھ ووٹنگ بوتھ ہوں گے ۔تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملہ مکمل ویکسینیٹڈ ہوگا۔ پانچ جنوری 2022 کو حتمی ووٹرز لسٹ جاری کردی جائے گی۔

یادرہے بھارت کی پانچ ریاستوں اتراپردیش ، اترا کھنڈ، منی پور، گوا اور پنجاب میں ریاستی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔