لاہور پولیس میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ

Lahore Police
کیپشن: Lahore Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (علی ساہی، عرفان ملک) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے 41  انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلے کر دیئے، سی سی پی او سے منظوری کے بعد تبادلوں کے احکامات جاری  کردیئے گئے۔ 

سی سی پی او لاہور کی تشکیل کردہ کمیٹی کی طرف سے 41 انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا، کمیٹی میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی ایڈمن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں، پولیس حکام کے مطابق تمام افسران کو انٹرویوز کے بعد تبادلوں کے احکاما ت جاری کیے گئے۔

انسپکٹر محمد قمر ساجد کا آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ،انسپکٹر محمد سرورکا انچارج تھانہ شاہدرہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ پرانی انار کلی ، سب انسپکٹر آصف علی کا انچارج تھانہ پرانی انار کلی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز ، سب انسپکٹر خادم علی کا انچارج تھانہ برکی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ ، سب انسپکٹر محمد زمان خان کا انچارج تھانہ سرور روڈ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ، سب انسپکٹر اصغر علی کا قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے انچارج تھانہ لٹن روڈ تبادلہ کردیا گیا۔ 

سب انسپکٹر اسد منیر کا انچارج تھانہ لٹن روڈ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز،سب انسپکٹر جاوید اقبال کا انچارج تھانہ گڑھی شاہو سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصری شاہ ، سب انسپکٹر عدنان مسعود کاانچارج تھانہ مصری شاہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، انسپکٹر حافظ عبداللہ سعدی کا انچارج تھانہ شاہدرہ ٹاؤن سے انچار ج انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد ، انسپکٹر مرزا ناصر بیگ کا انچارج تھانہ باغبانپورہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اسلامپورہ، سب انسپکٹر محمد اشرف کاانچارج تھانہ ریس کورس سے انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ ، سب انسپکٹر ذیشان علی کاانچارج تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، سب انسپکٹر عبدالغفور کا انچارج تھانہ مزنگ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو ، انسپکٹر شیر محمد پاشا کا انچارج نوانکوٹ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مانگا منڈی، انسپکٹر جاوید حسین انچارج تھانہ مانگا منڈی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، سب انسپکٹر محمد حسین انچارج تھانہ ماڈل ٹاؤن سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز ، سب انسپکٹر سید قمر عباس تھانہ گارڈن ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن ، انسپکٹر سعادت حسین کاانچارج تھانہ نواب ٹاؤن سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، انسپکٹر ساجد رشید کاانچارج تھانہ گلبرگ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مزنگ ،سب انسپکٹر عدنان رشید کاانچارج تھانہ غالب مارکیٹ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نوانکوٹ ، سب انسپکٹر محمدگلفام کا انچارج تھانہ سندر سے انچارج انویسٹی تھانہ گلبرگ ، سب انسپکٹر محمد نواز کا انچارج تھانہ چوہنگ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن اقبال تبادلہ کردیا گیا۔

اسی طرح انسپکٹر عاطف عمران خان انچارج تھانہ گلشن اقبال سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوراٹر ، سب انسپکٹر احسان اللہ قمر کا انچارج تھانہ ہنجر وال سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ، سب انسپکٹر اختر محمود جنرل ڈیوٹی فیکٹری ایریا سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ، سب انسپکٹر محمد فرقان کا جنرل ڈیوٹی ریس کورس سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ریس کورس ، سب انسپکٹر محمد ناصر امین کا جنرل ڈیوٹی تھانہ شاہدرہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ماڈل ٹاؤن، سب انسپکٹر عبدالرؤف کا جنرل ڈیوٹی تھانہ رائیونڈ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ برکی، سب انسپکٹر سید بدر مہدی کا جنرل ڈیوٹی شمالی چھاؤنی سے انچارج انویسٹی گیشن سندر، انسپکٹر محمد ارحم کا سی آئی اے سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ، سب انسپکٹر غلام رسول کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر زسے انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن تبادلہ کر دیا گیا،سب انسپکٹر سید سجاد حیدر کا ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اکبری گیٹ تبادلہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی نے 4 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے۔اے آئی جی لاجسٹک عاطف نذیر کو ایس ایس پی ایڈمن اور ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن حسن مشتاق سکھیرا کو اے آئی جی لاجسٹک تعینات کیا گیا، تقرری کے منتظر ذوالفقاراحمد کی ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور تعیناتی کی گئی،شازیہ سرور کو ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس تعینات کیا گیا، انسپکٹر محمد قمر ساجد کا انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ تبادلہ کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer