حساس ادارے کا جعلی کارڈ بنا کر شہریوں کو اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

حساس ادارے کا جعلی کارڈ بنا کر شہریوں کو اغوا کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہورمیں حساس ادارے کے جعلی کارڈ بنا کر شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔ ملزم عارف عرف ماموں کو اقبال ٹاﺅن انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق ملزم کے دیگر ساتھی خالد،جواد،بابر اور برہان پہلے ہی ماڈل ٹاﺅن پولیس کے زیرحراست ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عارف شہریوں کو اغوا کرنے سے پہلے ریکی کر کے ساتھیوں کو آگاہ کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے حساس ادارے کے جعلی کارڈز اور دستاویزات برآمدہو ئے ہیں۔ ملزمان حساس ادارے کے ملازم ظاہر کے شہریوں کو اغوا اور پھر رقم بٹورتے تھے۔

دوسری طرف پولیس کے مطابق سندر کے علاقے رائیونڈ روڑپر نہر سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔  لاش پانی میں رہنے اور کئی روز پرانی ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہو چکی ہے۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ مقتول کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں ڈال کر نہر میں بہائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

Raja Sheroz Azhar

Article Writer