(سٹی 42) لاڑکانہ میں 200 روپے کی چوری کے الزام میں پولیس نے 13 سالہ ملازم بچہ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ محلہ مراد واہن کے رہائشی انجنئیر صفیع اللہ پیرزادو نے اپنے ملازم معصوم 13 سالہ نوید وکو پر 200 روپے چوری کے الزام میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس بچے کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی، گرفتار بچے نوید وکو کا کہنا تھا کہ 3 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر گزشتہ دو ماہ سے کام کر رہا ہوں مجھ پر چوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔
کراچی : لاڑکانہ پولیس نے فقط 200 روپے چوری کے الزام میں 13سالہ نوید حراست میں لیں کر لاک اپ کردیا
— کراچی والے (@KarachiWalay90) December 30, 2020
جبکہ ملک میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزمان آج بھی آزاد
اور پولیس سمیت قانون نافظ کرنے والے ادارے انکی ڈیوٹی پر مامور#Karachi#ShameOnYouSindhPolice pic.twitter.com/hEUUDJKRA6