اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ شیڈول جاری

اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ایم فل اور پی ایچ ڈی ہولڈرز کیلئے بہترین موقع،  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں افسران اور اساتذہ کی بھرتیاں ہوں گی، انتظامیہ نے متعلقہ آسامیوں پر بھرتی کے لیے ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے دو سال بعد گریڈ سترہ اور اس سے زائد کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے، بھرتیاں لیکچررز اور دیگر آسامیوں کیلئے کی جائیں گی، دو سال بعد وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے دور میں پہلی بھرتیاں ہونے جا رہی ہیں۔

انتظامیہ نے بھرتی کے لیے ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیکچرر کی پوسٹ کے لیے ٹیسٹ 4 جنوری کو ہوں گے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار اور ڈیٹا پروسیسر کے لیے ٹیسٹ 5 جنوری کو ہوگا، اسی طرح آفس سیکرٹری، ریسرچ ایسوسی ایٹ کے ٹیسٹ چھ جنوری اور ریسرچ ٹیچنگ اسسٹنٹ کیلئے ٹیسٹ 8 جنوری کو ہوں گے۔

25 سے زائد لیکچرز کی پوسٹوں پر بھی بھرتیاں ہوں گی، ٹیسٹ میں پاس ہونے والوں کا سلیکشن بورڈ ہوگا، سلیکشن بورڈ کے بعد سینڈیکیٹ سے امیدواروں کی منظوری لی جائے گی، قوانین کے مطابق گریڈ سترہ سے زائد کی اسامی کی منظوری سنڈیکیٹ سے لی جاتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer