پنجاب لوک میلہ 2020 سج گیا

پنجاب لوک میلہ 2020 سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں پنجاب لوک میلہ 2020 سج گیا، جس میں پرفارمرز نے دل موہ لینے والی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

پنجاب لوک میلہ 2020 کا آغاز باغ جناح کے اوپن ائیر تھیٹر میں ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سمیت ڈی سی لاہور اور ای ڈی پنجاب آرٹس کونسل نے بھی شرکت کی۔ گلوکارہ کوثر جاپانی کی پرفارمنس سے میلے کا آغاز ہوا جس میں انہوں نے اپنی میٹھی آواز میں خوبصورت سرائیکی گیت سنا کر خوب داد سمیٹی۔

شو میں گلوکار ندیم عباس نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو حاضرین نے بھی دل کھول کر داد دی۔ گلوکار شیر میانداد خان قوال نے انٹری دیاور شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا صوفیانہ کلام پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

پنجاب لوک میلہ میں نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے دستکاری کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ میلہ چھ روز مزید جاری رہے گا جس میں نامور شہروں کے فنکار پرفارم کریں گے۔