ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش

لیگی رہنما پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما پرویز رشید کی ایف آئی اے میں جج ویڈیوسکینڈل میں پیشی، پرویز رشید کہتے ہیں کہ حکومت اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استمعال کررہی ہے، پولیس کی بھاری نفری دیکھ کر بولے مجھ اکیلے کیلئے اتنی زیادہ سکیورٹی؟؟

جج ویڈیو سکینڈل میں مسلم لیگ ( ن) کے رہنما پرویز رشید کی ایف آئی اے پیشی، پرویز رشید سے پینتالیس منٹ ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے سوالات کیے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ریگل چوک سے ایف آئی اے کے دفتر کے باہر اتنی زیادہ سیکیورٹی کو دیکھ کر لگتا تھا کہ کوئی دہشتگرد آرہا ہو۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اب جب نیب اور اے این ایف ناکام ہوگئے ہیں تو حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف ایف آئی اے کا استعمال کر رہی ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ آج ایف آئی اے نے مجھ سے جو سوالات کیے اس کے بعد میں خود سے سوالات کرتا رہا، کہتے ہیں کہ ان سے پوچھا گیا کہ پریس کانفرنس میں کون کون لوگ تھے، ویڈیو کہاں سے ملی، پرویز رشید نے کہا کہ پریس کانفرنس ٹی وی پر لائیو کٹ ہوئی اور ویڈیو ناصر بٹ نے خود بنانے کا دعوی کیا

ایف آئی اے کی جانب سے جج ویڈیو سکینڈل میں کیا میاں شہبازشریف اور مریم نواز کو طلب کیا جائے گا اس سوال پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں سوال نامہ بھیجا گیا تھا، جس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کیس میں ہمارے اصولی موقف کو تسلیم کرلیا گیا ہے جس پر ہمیں اطمینان ہے۔

مسلم لیگ ( ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انہیں ایف آئی نے دوبارہ طلب کرنے کاعندیہ بھی دیا ہے جبکہ نواز شریف صحت مند ہونے کے بعد ملک واپسی میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کرینگے۔