ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورپریس کلب کا انتخابی معرکہ، جرنلسٹ پینل نے کامیابی حاصل کرلی

لاہورپریس کلب کا انتخابی معرکہ، جرنلسٹ پینل نے کامیابی حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورپریس کلب کا انتخابی معرکہ، جرنلسٹ پینل نے کامیابی حاصل کرلی، ارشد انصاری ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے، سٹی فورٹی ٹو کے قذافی بٹ 773 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب۔

تفصیلات کے مطابق لاہورپریس کلب کا انتخابی معرکہ میں جرنلسٹ پینل نے کامیابی حاصل کرلی ہے، ارشد انصاری ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے ہیں اور سٹی فورٹی ٹو کے قذافی بٹ 773 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

 رائے حسنین طاہرسینئرنائب صدر منتخب ہوگئے، سیکرٹری کی نشست پر بابرڈوگرکامیاب رہے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرحافظ فیض منتخب ہوگئے اور خزانچی کی نشست پر آزاد امیدوار زاہد شیروانی کامیاب ہوئے ہیں۔

گورننگ باڈی کیلئے شاہد چودھری، دیبامرزا، عمران شیخ، فرقان الہی، امجدفاروق، حسنین چودھری، محی الدین، حسن تیمور اور طارق مغل کامیاب ہوئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer