(زین مدنی ) معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے کہاہے کہ پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کےلئے بے چین رہتے ہیں ، اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے کوشیش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔ شازیہ منظور نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔
انہوں نے کہا کہ شوبز کی فیلڈ میں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر خصوصاََ میوزک کے شعبہ میں اگر پاکستانی حکومت سرپرستی کرے تو میوزک کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والوں کی فہرست بہت لمبی ہو گی۔