لاہور (طاہر حمید) حمزہ شہباز کی زیر صدارت مشاہدہ اجلاس ن لیگ کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، جس میں شہر کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شہربھر میں جاری و تکمیل شدہ ڈویلپمنٹ ورک، بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابیوں کے ازالے، سینی ٹیشن اور میگا پروجیکٹس بالخصوص اورنج لائن کے بارے میں مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری احکامات پر عملدرآمد پر ذمہ داران سے براہ راست رپورٹس لیتے ہوئے باہمی مشاورت سے اہم فیصلہ جات عمل میں لائے گئے۔