ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹ، کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری

انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹ، کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عامر رضا خان:انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹ کے لیے لاہور کی یونیورسٹیز کے کھلاڑیوں  کی پریکٹس  کا آغاز۔ ٹورنامنٹ کا پہلا راونڈ دس جنوری سے سرگودھا میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مقابلہ بڑا ہو تو تیاری بھی بڑی کرنا پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز کے لیے لاہور کے کھلاڑیوں نے اپنے کوچ اخترممتاز  بٹ کی نگرانی میں ماڈل ٹاون میں کیمپ لگا لیا ۔

 جہاں کوئی جسمانی ورزش سے تو کوئی بیٹنگ اور باولنگ سے کوچ کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔کوچ اختر ممتاز بٹ کاکہنا ہے کہ بہت زیادہ کرکٹ نے کھلاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے وہ اب محنت نہیں کرتے۔

   ٹورنامنٹ کا پہلا راونڈ سرگودھا جبکہ آخری راونڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے  کہ وہ  ٹورنامنٹ کے لیےبھرپور محنت کررہے ہیں۔  انہیں  امید ہے کہ اس سال لاہور ہی ٹرافی کا حقدار بنے گا۔

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ  کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔