ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے پی سی: شیخ رشید کی فوری دھرنے، اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز مسترد

اے پی سی: شیخ رشید کی فوری دھرنے، اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز مسترد
کیپشن: city 42-rashid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی فوری دھرنے اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز کو پذیرائی نہ مل سکی۔

عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے یہ تجویز دی گئی کہ سات جنوری کو لاہور کو جام کردیا جائے اور دھرنا دیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ تجویز بھی داغ دی کہ حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے پارلیمنٹ کی جماعتیں استعفے دے دیں اور اگر پارلیمنٹ کی جماعتیں استعفے دینے پر رضا مند ہوتی ہیں تو سب سے پہلے وہ خود استعفیٰ دیں گے۔

شیخ رشید کی دونوں تجاویز سے کسی ایک جماعت نے بھی اتفاق نہیں کیا اور اسے مسترد کردیا گیا۔