ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے پی سی اعلامیہ پر ایم کیو ایم کے تحفظات

اے پی سی اعلامیہ پر ایم کیو ایم کے تحفظات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ٹھہرانے پر اعتراض کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے تحقیقات کے بنا سانحہ ماڈل ٹائون کی ذمہ داری کسی پر نہ ڈالنے کی رائے دی گئی ہے۔ مشورہ دیا گیا کہ اعلامیہ میں نام دینے کے بجائے ذمہ داران کا لفظ استعمال کیا جائے۔

متحدہ کے نمائند کی جانب سے کہا گیا کہ آل پاٹیز کانفرنس ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا مطالبہ بھی کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ذمہ داروں کا تعین بھی۔ سپریم کورٹ جے آئی ٹی بنائے اور وہ ذمہ داروں کا تعین کرے پھر کسی کا نام لیا جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کےاعتراضات کمیٹی نے مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا۔