ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی ڈسٹرکٹ بوائز سکول کی عمارت کی توسیع

سٹی ڈسٹرکٹ بوائز سکول کی عمارت کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابوبکرشیخ:سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائزہائی سکول بستی سیدن شاہ کی عمارت دو سال سے زیر تعمیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائزہائی سکول کی عمارت کی توسیع کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ جو تاحال متعلقہ محکموں کی عدم توجہ کا شکار ہے۔ متعلقہ علاقے سے منتخب چیئرمین ملک مظہر کا کہنا تھا کہ  اگرپروجیکٹ مکمل نہیں کرنا تھا تو شروع ہی کیوں کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انڈر پاس اور پُل تو چند مہینوں میں بن جاتے ہیں مگر بچوں کے  لیے سکول  دو سال سے زیر تعمیر ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائزہائی سکول کے طلبہ کے والدین  کا کہنا ہے  کہ اگرعمارت کی تعمیر کا کام فوری شروع نہ کیا گیا تو وہ  مال روڈ بلاک کر دیں گے۔