ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف نے ہر صورت 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں 8 سمتبر کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا جس کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 15 ستمبر لاہور کا جلسہ عید میلاد النبی ﷺ کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی تاریخ 22 سمتبر رکھی گئی ہے۔ تحریک انصاف 15 ستمبر کو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب منعقد کرے گی۔