وقاص عظیم : وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کےجنرل پراویڈنٹ فنڈ پر شرح سود کم کردی ۔
وزارت خزانہ نے جی پی فنڈ پر شرح سود کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق جی پی فنڈ پر شرح سود مالی سال 2023۔24 کے لیے13.97 فیصد کر دی گئی ۔
واضح رہے کہ مالی سال2022-23 میں جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر شرح سود 14.22 فیصد تھی ۔