ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا پہلا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف

 دنیا کا پہلا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: یورپی ملک فن لینڈ کی جانب سے دنیا کے پہلے ڈیجیٹل پاسپورٹ کو متعارف کرایا گیا ہے۔

فن لینڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہیلنسکی ائیر پورٹ میں دنیا کے اولین ڈیجیٹل سفری دستاویزات کی آزمائش کی جا رہی ہے۔یہ آزمائش 28 اگست 2023 سے فروری 2024 کے اختتام تک جاری رہے گی۔فن ائیر، پولیس اور ائیرپورٹ کمپنی Finavia کے تعاون سے ڈیجیٹل پاسپورٹ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے فن ائیر کے ذریعے ہیلنسکی سے لندن، مانچسٹر اور ایڈنبرگ جانے یا وہاں سے واپس آنے والے مسافروں کو ڈیجیٹل ٹریول Credentials (ڈی ٹی ایس) پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی ہے۔اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مسافروں کو قطاروں میں لگے بغیر سرحدوں کو عبور کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ڈی ٹی سی بنیادی طور پر فن لینڈ کے پاسپورٹ کا ڈیجیٹل ورژن ہے اور فن لینڈ بارڈر گارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے ذریعے سکیورٹی سے سمجھوتہ کیے بغیر بیرون ملک کا سفر تیزی سے ممکن ہو سکے گا۔

فن لینڈ سے جانے اور واپس آنے والے مسافروں کو اس کے لیے بارڈر گارڈ کی ویب سائٹ پر جاکر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔