بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ  

بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے اور ٹیکسز کی وصولی کیخلاف درخواست  کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق شہری محمد لطیف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر لاہور ہائیکورت کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے وکیل احمد عبداللہ نے دلائل دئیے، فاضل جج نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جی کیا کہیں گے؟وکیل درخواستگزار نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافہ ،اضافی ٹیکس وصول کیا جارہاہے، جسٹس شمس محمود مرزا نے استفسار کیا کہ آپ نےکس بنیادپر بجلی بلوں میں اضافہ چیلنج کیا ؟وکیل درخواست گزار نے کہ شہریوں کو کئی گنا زیادہ بل بھیجے جارہے ہیں ،جسٹس شمس محمود مرزا نے پوچھا کہ کس حد تک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ،بتائیں کس قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ یہ آرٹیکل 2 اے کی خلاف ورزی ہے، فاضل جج نے پوچھا کہ کس طرح آئین کے آرٹیکل 2کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار وکیل تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

 عدالت نے کہا کہ لوگوں نے جوطریقہ کار اپناہوا ہے وہ ہی درست طریقہ ہے،یہی طریقہ ہے کہ لوگ احتجاج کر کےحکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبورکرتے ہیں،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سےمتعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔