پنجاب میں ڈینگی بےقابوہوگیا

پنجاب میں ڈینگی بےقابوہوگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے67 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کے 28، راولپنڈی میں 15 اور فیصل آباد میں 6 مریض رپورٹ ہوئے۔
سیکریٹری صحت نے بتایا ہے کہ ملتان اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3، 3 جبکہ بہاولنگر میں دو ، گوجرانولہ، ننکانہ، گجرات اور بہاولپور میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوبہ، نارووال، مظفر گڑھ، چکوال، رحیم یار خان اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے، پنجاب بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے1042 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
علی جان خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے61 مریض زیر علاج ہیں، رواں سال پنجاب کا کوئی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔
دوسری جانب ڈینگی ایکسپرٹ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے نجی ہسپتال میں 50 سالہ الیاس ڈینگی سے جاں بحق نہیں ہوا، کلینیکل آڈٹ سے ثابت ہوا ہے کہ الیاس کی وفات متعدد اعضا ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔