(علی ساہی) پولیس اندھے قتل کی وارداتیں روکنے میں ناکام،نامعلوم قاتلوں کی اندھی گولی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 8ماہ میں 242سے بڑھ کر 3سو46 تک پہنچ گئی، شہرمیں اندھے قتل کی بڑھتی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہونے لگے۔
رواں سال کے پہلے 8ماہ کے دوران اندھے قتل کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔لاہور میں 8ماہ میں اندھے قتل کی وارداتوں میں 25فیصد اضافہ ہوگیا ہے،لاہور میں رواں سال 23بیگناہ شہریوں کو قتل کیا گیاہے۔
گزشتہ سال 18شہری نامعلوم قاتلوں کا نشانہ بنے،شہر میں سیف سٹی کیمروں کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے،تمام جدید وسائل کے باوجودبڑھتی ہوئی اندھے قتل کی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،مقتولین کے لواحقین انصاف کے لئے دربدر ہیں۔آئی جی پنجاب نےاندھے قتل کےکیسز میں اعلیٰ افسران کوتفتیش بہتر کرنےکاحکم دیاہے۔