ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کا سیلاب متاثرینِ کیلئے 20 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان

Australia ,Aid Pakistan
کیپشن: Australia Aid For Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے 20 لاکھ ڈالرز کی امداد دے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ خواتین، بچے اور کمزور افراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی طرف سے سیلاب میں اپنےپیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔پینی وونگ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب سے تباہ حال افراد کے ساتھ آسٹریلیا کی گہری ہمدردیاں ہیں۔