ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

Punjab Cabinet
کیپشن: Punjab Cabinet
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے  کا اعلان کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے کی توثیق کردی، پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کااعلان کردیا  جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میرا ہیلی کاپٹر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف دینے کے لئے استعمال کیا جائے۔ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواکے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پنجاب حکومت بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوائے گی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ،فوڈ ہیمپرز او ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا، گھروں،فصلوں او رلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کریں گے۔