عمران خان توہین عدالت کیس، ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری

imran khan Islamabad, high court
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق کورٹ روم نمبر ون میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی، پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی جبکہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلاء کو اجازت ہو گی۔

عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو اجازت ہو گی۔سرکل میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم ، وکلاء باڈیز ، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل آفس آج لسٹیں جمع کرائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بھی 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا۔

کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیںِ جبکہ معمول کے کیسز کی سماعت کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے سماعت کا وقت ڈھائی بجے رکھا گیا۔

پانچ رکنی لارجر بنچ کل دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔