ویب ڈیسک:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 111 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 170 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔
COVID-19 Statistics 30 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 30, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,671
Positive Cases: 170
Positivity %: 1.34%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 111
کورونا سے متعلق تازہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک دن قبل ریکارڈ ہونے والی شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔