ویب ڈیسک: تحریک انصاف کو ایک بعد ایک مشکل کا سامنا، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کیا گیا تو انہیں فوری طور پر پولیس نے دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کےلئے جمع ہونے والے کارکنان نے دوبارہ گرفتاری پر سخت مزاحمت کی، حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد دوسری گاڑی میں لے جانے کی کوشش کی گئی تو کارکنان نے جیل کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا فوری تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔ اس سے قبل حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام میں درج کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔
اینٹی انکروچمنٹ حکام کے مطابق ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے ہیں، 12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل شیخ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے تھے جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کیا گیا تھا۔