وزیراعلیٰ پنجاب نے زبردست اعلان کردیا

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ایک ارب ڈالر سے لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے قریب نیا سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپورٹس کے شعبے میں گولڈمیڈل کی خوشی ملنا قابل تحسین ہے، گوجرانوالہ،  لاہور،  ملتان سمیت  چار  شہروں میں پہلوانو ں کیلئے جم او رکمپلیکس بنائیں گے، بڑے ادارے کھلاڑیوں کو ملازمتیں دیں تاکہ وہ روزگار سے بے فکر ہو کر کام کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نجی یونیورسٹیوں میں سپورٹس کے فروغ کیلئے وائس چانسلرز کو بلا رہے ہیں،  بچو ں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے غیر ملکی اور اچھے کوچ لائیں گے،ماضی میں نظر انداز سپورٹس کے شعبے کو دوبارہ بحال اور فنکشنل کریں گے۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کے نزدیک ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا،نئے کمپلیکس میں پنجاب گورنمنٹ 30 فیصد اور 70 فیصد  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت دے گی۔کھلاڑیوں کے سٹیڈیم آنے جانے کیلئے زیر زمین ٹنل بنائی جائے گی،جدید کمپلیکس بننے سے کرکٹ کے میچ دبئی کی بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کبڈی کے کھلاڑیوں کیلئے جہاں سے بھی اچھا کوچ ملے گا لے کر آئیں گے، خواتین کی  کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلو ں میں کوچنگ اور حوصلہ افزائی کریں گے۔حکومت پنجاب سپورٹس کے شعبے کو نظر انداز نہیں کرے گی۔