ویب ڈیسک:دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کے باعث 100 سے زائد دیہات اور فصلیں زیرآب آگئیں جبکہ کئی مکانات گر گئے، سیلابی صورتحال کے باعث حفاظتی بندوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مزید دیہات متاثر ہوسکتے ہیں اس لیے بستیاں اور دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔