سیلاب زدگان کی فوری شکایت اور ریلیف کیلئے نئی موبائل ایپ تیار

Flood Reporting App
کیپشن: Flood Reporting App
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا  حکومت نے سیلاب زدگان کی فوری شکایت اور فوری ریلیف کیلئے فلڈ رپورٹنگ موبائل ایپ تیا رکرلی۔ 

فلڈ رپورٹنگ موبائل ایپلی کیشن صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے سیلاب زدگان دوائی یا خوراک جیسی ضروری مدد سے متعلق رپورٹ کر سکیں گے۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے اطلاع ملتے ہی متعلقہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) اُسی وقت متاثرہ علاقے اور متاثرین میں فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایپلی کیشن میں متاثرین تک ریلیف پہنچنے اور فیڈبیک کی نگرانی کا پورا نظام بنایا گیا ہے، موبائل ایپ کے ذریعے عوام حادثات کی نوعیت اور درکار مدد کی فوری رپورٹنگ کر سکیں گے۔