اہم شخصیت کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

اہم شخصیت کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والے سیاسی اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا اس کے بعد دارالحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ٹویٹر پر مقتدیٰ الصدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی بحران کے باعث سیاسی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا،'الصدر تحریک سے وابستہ یا منسلک تمام ادارے بند کر دیے جائیں گے، سوائے ان مقامات کے، جن کا تعلق ان کے ورثے سے ہے، اس کے علاوہ ان کے والد کا مزار بھی کھلا رہے گا، جنہیں 1999ء میں قتل کر دیا گیا تھا۔‘‘

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-30/news-1661830151-7854.jpg

دوسری جانب  مقتدیٰ الصدر کے سیاست چھوڑنے کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے دارالحکومت بغداد میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

واضح رہےکہ عراق میں عام انتخابات کو 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت سازی نہیں ہوسکی جس کے باعث پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والے مقتدیٰ الصدر کے حامی اتحاد نے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا، عراقی رہنما کے حامی کئی ہفتوں سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔