کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مزید سخت پابندیاں

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مزید سخت پابندیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)کورونا ویکسین کی پابندیاں سخت ہونے کا ڈر، ایکسپو سنٹر میں ویکسین لگوانے والوں کا جم غفیر،رش کے باعث ہال تھری کا مین گیٹ ٹوٹ گیا،سائنو ویک کی پہلی ویکسین کے علاوہ باقی ویکسین کا سٹاک ختم، بیرون ملک جانے والے موڈرنا ویکسین نہ ملنے پر برہم، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پابندیاں سخت کرنے سے پہلے ویکسین کی دستیابی یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا ویکسین کے سب سے بڑے مرکز ایکسپو سنٹر پر شہریوں نے دھاوا بول دیا، رش اتنا تھا کہ ہال تھری کا گیٹ دباو برداشت نہ کر سکا اور زمین بوس ہو گیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے موبائل سم، پیٹرول اور سفر کیلئے بھی ویکسین کی پابندی لگا دی ہے، اس لیے وہ ویکسین لگوانے آئے ہیں۔

بیرون ملک جانے والے گھنٹوں انتظار کے باوجود موڈرنا ویکسین نہ ملنے پر برہم نظر آئے،ایکسپو سنٹر انتظامیہ کے مطابق دو تین دنوں میں انہیں ویکسین کا سٹاک موصول ہو جائے گا،شہریوں کا کہنا کہ حکومت کورونا کی پابندیاں سخت کرنے سے پہلے ویکسین کی دستیابی یقینی بنائے تاکہ ہر فرد بآسانی ویکسین لگوا سکے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 افراد کورونا کے باعث لقمہ ء اجل بن گئے،گزشتہ روز 56 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 3 ہزار 800 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 75 فیصدرہی۔

گزشتہ روز قاتل وائرس پنجاب میں سب سے زیادہ 26 افراد کی جان لے گیا،سندھ میں 22، خیبر پختونخوا 17، اسلام آباد 2 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک مریض موت کی وادی میں چلا گیا،اتوار کو لاہور میں مہلک وائرس 8 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح10.2فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونااب تک 25 ہزار 670 زندگیوں کا خاتمہ کرچکاجبکہ 10 لاکھ 36 ہزار 921 افراد موذی مرض سے چھٹکارا پاچکے،ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 ہوگئی۔

639 اسپتالوں میں 6 ہزار 150 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 612 کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں ایک کروڑ 52 لاکھ 69 ہزار 699 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer