ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور عہدہ سنبھال لیا

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور عہدہ سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)نمل انسٹیٹیوٹ کو یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا، نوٹیفکیشن جاری، وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ہیں.

تفصیلات کےمطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے حکومتی منظوری پر 13 سال پہلے بننے والے انسٹیٹیوٹ کو پرائیویٹ یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ہے, ہائر ایجوکیشن نے نمل یونیورسٹی ایکٹ 2021ء کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے, رواں سال مئی میں پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تھا،نمل یونیورسٹی کے 9 رکنی بورڈ آف گورنرز میں وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد، مسز علیمہ خانم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے ایک خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میرا خواب ہے نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے اور یہ صرف یونیورسٹی نہیں بلکہ ایک نالج سٹی ہوگی۔

اپنے خطاب میں مزید کہناتھا کہ القادر یونیورسٹی رواں برس ستمبر میں شروع ہوگی، جس کے لیے میں نے دنیا کے بڑے اسلامی اسکالرز کو آن بورڈ لیا ہے۔

میری کوشش یہ ہے کہ القادر یونیورسٹی سے اپنی قوم کو ایک ایسی انٹیلیکچوئل لیڈر شپ دوں کہ جو لوگوں کو سمجھائے کہ اللہ پاک نے ہمیں کیوں پیدا کیا، ہمارا دنیا میں مقصد کیا ہے، جب اس دنیا سے واپس جائیں گے تو ہمارا کیا ہوگا اور اللہ پاک نے جتنے پیغمبر دنیا میں بھیجے ان کا مقصد انسانوں کو یہی سمجھانا تھا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer