ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیں تو جائیں کہاں، آٹامہنگا، روٹی غریب کی پہنچ سے دور

Price hike
کیپشن: Bread
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: عوام مہنگائی کی دہائی دیتے رہ گئے، آٹا مزید 30 روپے مہنگا ہو گیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1150 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تین دنوں میں 20 کلو کا تھیلا 50 روپے بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے نان سٹاپ باؤنسرز نے عوام کو بے حال کر دیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے اضافے سے 1150 روپے کا ہو گیا۔ 3 روز میں 20 کلو تھیلے کی قیمت 50 روپے بڑھ گئی۔خواتین کا کہنا ہے کہ ان کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست بھی مشکل ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملز مالکان کو سرکاری کوٹہ سے گندم فراہم نہیں کی جا رہی، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم کے باعث آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں گھر کا کچن چلانا مشکل ہوگیا، وہیں مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ 

دوسری جانب نان بائیوں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر روٹی کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا گیا۔ 100گرام وزن کی رو ٹی کا سرکاری ریٹ 8 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ نان بائی شہر میں روٹی 10روپے کی فروخت کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ وپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹیمیں روٹی کی قیمت پر عملدرآمدکرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے روٹی کی قیمت سے متعلق کوئی نشست نہیں کی۔