ویب ڈیسک : افواہوں کا خاتمہ، امیر طالبان مولانا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی تازہ ترین تصویر جاری کردی گئی۔
امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ کی ایک تازہ تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔ تصویر قندھار کی ایک لائبریری میں لی گئی ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے کے صحافی حمید محمد شاہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصویر امیر ہیبت اللہ اخوند زادہ کی ہے۔
هذه صورة جديدة لزعيم حركة طالبان الشيخ #هيبة الله اخندزادة في احدى #مكتبات ولاية قندهار. لعلها الصورة الثانية التي تظهر له على الإطلاق.@mshinqiti @ahmeddine @abuhilalah pic.twitter.com/WY6oICae0f
— @HameedMohdShah (@HameedMohdShah) August 30, 2021
رپورٹ کے مطابق تصویر ایک ہفتے قبل قندھار میں لی گئی تھی جہاں امیر طالبان کابینہ اور حکومت کی تشکیل کے لئے مشاورت کررہے ہیں۔تصویر نشر ہونے کے بعد ان کے حوالے سے جاری افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ یادرہے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا تھا کہ امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ جلد منظر عام پر بھی آئیں گے۔