ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس، لاہور ہائیکورٹ کا اہم حکم جاری

Lahore High Court
کیپشن: Ayesha AkramCase
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے مقدمہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن اوربے قصور افراد کی رہائی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے محفوظ کیے گئے فیصلے پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہ ہونے کے باعث پٹیشن قابل سماعت نہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے سول سوسائٹی کے محمد طاہر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس کیس میں وزیر اعلی کو کیسے فریق بنایا۔

وکیل نے جواب دیا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر مینار پاکستان واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، کئی ایسے افراد کو گرفتار کرلیا گیا جو موقع پر ہی موجود نہیں تھے۔ جسٹس شاہد کریم نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں، کیسے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔وکیل نے جواب دیا کہ انسانی بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اس لئے عدالت آیا۔ ٹک ٹاکر نے خود لوگوں کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی، سوشل میڈیا پر معاملہ آنے کے باعث ہائی لائٹ ہوا۔

پولیس نے اعلٰی حکام کے حکم پر اس مقدمہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔ پولیس نے درجنوں بے گناہ افراد کو پکڑ لیا. پاکستان کے آئین کے تحت کسی ثبوت کے بغیر شہریوں کو پکڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے.ہائیکورٹ نے مقدمہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن اوربے قصور افراد کی رہائی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔