ویب ڈیسک:ہفتہ وار چھٹیوں کے باوجود پاک افغان تجارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی، پاک افغان سرحد کے چاروں تجارتی پوائنٹس پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین روز میں پاک افغان سرحد پر 2527 کنٹینرز کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی، کسٹمز حکام طورخم بارڈر کے زریعے 1142 کنٹینرز کی آمدو رفت ہوئی ۔ چمن بارڈر کے زریعے 616 کنٹینرز کی آمدورفت ہوئی جبکہ غلام خان بارڈر کے زریعے 545 کنٹینرز کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی اور خلارچی بارڈر کے ذریعے 242 کنٹینرز کی آمدو رفت ہوئی۔
ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت 429 کنٹینرز افغانستان داخل ہوئے، ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان سے 103 خالی کنٹینرز پاکستان واپس آئے، طورخم بارڈر کے ذریعے سیمنٹ کے 114 کنٹینرز کی ایکسپورٹ کی گئی جبکہ افغانستان سے ٹماٹر کے 152 کنٹینرز پاکستان داخل ہوئےاور افغانستان سے پیاز کے 77 کنٹینرز بھی پاکستان داخل ہوئے۔