سٹی 42: سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کی بس حادثے کاشکار، ایک شخص جاں بحق ،5افراد زخمی، ریسکیو حکام
تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کی بس حادثے کاشکار ہوگئی، ریسکیوذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،5افراد زخمی، تمام زخمیوں کو شریف سٹی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق 2زخمیوں کی حالت نازک ہے، جاں بحق ورکر کی شناخت 28 سالہ مظفر شاہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری کی بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔