رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

 رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دور جدید میں رات کو دیر سے کھانا کھانا ایک فیشن بن گیا ہے تاہم سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایسا کرنے والوں کے لیے سخت وارننگ جاری کردی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے  کہ جو لوگ رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں اور پھر جلد ہی بستروں میں چلے جاتے ہیں، ان کو موٹاپا لاحق ہونے کا خطرہ دوسروں کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کا جسم رات کو دوسروں کی نسبت 10فیصد کم چربی جلاتا ہے۔

اس تحقیق میں جان اپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 20صحت مند مردوخواتین پر تجربات کیے۔ ان میں سے ایک گروپ کو انہوں نے شام 6بجے کھانا کھانے کو کہا جبکہ دوسرے کو رات 10بجے کھانا کھانے کو کہا جس کے کچھ دیر بعد وہ سو جاتے تھے۔اس دوران سائنسدانوں رات کے وقت ان کے جسموں میں چربی خرچ ہونے کی شرح کے ٹیسٹ کرتے رہے۔

تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ دیر سے کھانا کھانے والوں کے جسم دوسرے گروپ کی نسبت 10فیصد کم چربی جلا رہے تھے اور وہ لوگ تیزی سے موٹے ہو رہے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شین جوآن گو کا کہنا تھا کہ رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں میں چربی کم گھلنے کے ساتھ ساتھ گلوکوز کا اوسط لیول بھی دوسروں کی نسبت 18فیصد زیادہ پایا گیا۔جس کے نتیجے میں چند ہفتوں میں ہی رات کو دیر سے کھانا کھانے والے گروپ کے مردوخواتین واضح طور پر موٹاپے کا شکار ہو چکے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer