ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوگ نوازشریف کا انتظار کررہے ہیں، مریم نواز

لوگ نوازشریف کا انتظار کررہے ہیں، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا لاہور سےاسلام آباد موٹر وے پر سفرویڈیو جاری کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بھیرہ میں قیام کے دوران عوام ان سے نوازشریف کی طبعیت دریافت کرتے ہوئے جہاں ان کی جلد صحت یابی کے حوالےسے نیک خواہشات کااظہار کرتے رہی وہیں لوگوں کاکہناہےکہ وہ نوازشریف کا انتظار کررہے کیں کہ وہ واپس آئیں اور ملک کو ترقی کے سفر پر دوبارہ ڈالیں ،عوام کےدلوں سے میاں نوازشریف کی محبت کوکوئی نہیں نکال سکتا۔

ایم پی اے  ثانیہ عاشق نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد جاتے ہوئے مریم نوازشریف نے کچھ دیر بھیرہ میں قیام کیا جہاں ہر عمر کے مداح ان کو دیکھ کر بےحد خوش ہوئے اور مریم نواز شریف بھی ان میں گھل مِل گئیں اور انہوں نے مریم نواز کے ساتھ ڈھیر ساری سیلفیاں بنوائیں

Malik Sultan Awan

Content Writer