ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ  پنجاب کا سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ

وزیراعلیٰ  پنجاب کا سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزدار نے یوم عاشور پر قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے یوم عاشور پر قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا -وزیراعلی عثمان بزدار نے ڈ یجیٹل کیمروں کے ذریعے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جدید کیمروں سے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیااور ڈیجیٹل وال پر کیمروں کے ذریعے لاہور کے دیگر علاقوں کے جلوسوں کا بھی مشاہدہ کیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جلوسوں اورمجالس کی مانیٹرنگ کے جدید نظام کے بارے میں بریفنگ د ی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی کیے گئے اقدامات سے آگا ہ کیاگیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں اورمجالس کی سکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے سرویلنس نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر اور اہلکار بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے فرائض سرانجام دے رہے ہیں -

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس اور انتظامیہ کو وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آخری جلوس کے شرکاء کے پر امن طور پر منتشر ہونے تک اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی عثمان بزدار کو یوم عاشور پر کئے گئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اوروزیر اعلی عثمان بزدار کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا-

وزیر اعلی عثمان بزدارنے اتھارٹی سے متعلقہ ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی- صوبائی وزراء ہاشم ڈوگر،انصر مجید نیازی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور اعلی سول و عسکری حکام اس موقع پر موجود تھے-

Malik Sultan Awan

Content Writer