(سٹی 42) کورونا کیسز میں بتدریج کمی، چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں 11 کیسز کوئی موت نہیں ہوئی،لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48759 اور اموات 849 ہوچکی ہیں.
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 42نئے کیسز، تعداد96,741 ہو گئی۔راولپنڈی8اورجہلم میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ2،گجرات1،فیصل آباد6، چنیوٹ اور جھنگ میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ بہاولپور2، ڈیرہ غازی خان3، لیہ 2، اوکاڑہ1، بہاولنگر1اور وہاڑی میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے مزیدایک ہلاکت ہوئی،اموات کی کل تعداد2,196 ہوچکی ہیں۔ اب تک943,160ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 92,471 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کا کوئی کنفرم کیس سامنے نہیں آیا۔جنوری 2020 سے اب تک کل 46 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، صوبہ بھر میں 4 مریض زیر علاج،42 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
گزشتہ روز رپورٹ ہونے والا مریض کراچی سے متاثر ہوا تھا۔ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی سفارش پر مریض کو پنجاب کی گنتی سے نکال دیا گیا۔مریض کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے، ٹریول ہسٹری کے مطابق اینٹی ڈینگی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔
24 گھنٹوں کے دوران 63 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔رپورٹ ہونے والے 63 مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔مشتبہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں صوبہ بھر کے 8,896 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش ہے کہ اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں۔ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں۔اگر ڈینگی ٹیمیں آپ کے علاقے میں نہ پہنچیں تو 1033 پر شکایت درج کروائیں۔