( قیصر کھوکھر ) پنجاب حکومت نے چیرٹی کمیشن میں این جی اوز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔
پنجاب حکومت نے پنجاب چیرٹی کمیشن میں این جی اوز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دوسری بار اضافہ کر دیا ہے۔ اب رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 31 اگست سے بڑھا کر 15 ستمبر کر دی گئی ہے۔ این جی اوز کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کمیشن کے ذریعے اپنے اداروں کی رجسٹریشن 15 ستمبر سے پہلے پہلے کروا لیں۔
15 ستمبر کے بعد غیر رجسٹرڈ فعال این جی اوز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیراتی اداروں اور این جی اوز کی رجسٹریشن کا مقصد صدقات، عطیات اور فنڈز کے استعمال اور ترسیل کو شفاف بنانا ہے۔
یاد رہے محکمہ داخلہ نے 20 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی تھی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ان این جی اوز کی رجسٹریشن غیر فعالیت، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے اور اپنے بینک اکاؤنٹس نہ کھلوانے کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے، نئی این جی اوز کیلئے محکمہ داخلہ سے این او سی لازمی قرار دیا گیا۔