سٹی 42:دوران سفر بزرگ مسافر کی طبیعت خراب،ساتھی مسافروں نے انسانیت کی عظیم مثال قائم کردی ۔
سفر کے دوران ایک بزرگ مسافر کی طبیعت خراب ہوئی تو ساتھ بیٹھے مسافروں نے نہ صرف ان کا خیال کیا بلکہ ان کی ادویات اور گھر والوں سے رابطے کا بھی اہتمام کیا۔ ایک ٹوئٹر صارف صحرا نورد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ " ابھی دوران سفر ان بابا جی کی طبیعت شوگر لیول انتہائی لو ہونے کی وجہ سے بہت ذیادہ خراب ہوگئی، ان کےگھرکال کی تو ان کی اہلیہ نے کہا ان کومیٹھا کھلائیں یہ ٹھیک ہوجائیں گے.ان کوجوس دیالیکن مستقل طبیعت بگڑتی گئی. ڈرائیور نے موٹروے سے گاڑی کو فیصل آباد اتارلیا اور ریسکیو 1122 کو کال کی۔ کوچ میں ایک بہن ڈاکٹر تھیں انہوں نے ان کو چیک کرنا شروع کیا،انہوں نے کچھ چیزیں میڈیکل اسٹورسےمنگوائیں،وہ ان کو دی گئیں، بزرگ اب الحمدللہ ہشاش بشاش ہیں۔"
ابھی دوران سفر ان بابا جی کی طبیعت شوگر لیول انتہائی لو ھونے کی وجہ سے بہت ذیادہ خراب ھوگئی،ان کےگھرکال کی تو ان کی اھلیہ نےکہاان کومیٹھاکھلائیں یہ ٹھیک ھوجائینگے.ان کوجوس دیالیکن مستقل طبیعت بگڑتی گئی.ڈرائیورنےموٹروےسےگاڑی کوفیصل آباد اتارلیا اور ریسکیو1122 کو کال کی.کوچ میں ایک pic.twitter.com/FQCkzorwtx
— صحرانورد (@Aadiiroy) August 29, 2020
صحرا نورد کے مطابق " اس تیس پینتیس منٹ میں لوگوں کا ان کے لئے پریشان ہونا اور ایثار قابل دید تھا.بزرگ اگر مجبوری میں اکیلے سفر کررہے ہوں تو ان کی ادویات یا تاکید لکھ کر لازمی ان کی جیب میں رکھ دیا کریں، سب سے مشکل کام اس سارے واقعہ میں گھر والوں سے رابطہ اور ان کی بیماری کی نوعیت معلوم کرنا تھی۔"