پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی کب کھیلاجائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی کب کھیلاجائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے   ٹی ٹوئنٹی میں مقابلہ برابر کرنے کی ٹھان رکھی ہے، پہلا   ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ  کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی سیریز پر مشتمل دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے شروع ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیاتھا۔مانچسٹر میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کردیا گیا،سیریز  کے کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی طرف سے تاحال کوئی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، حتمی فیصلہ میچ سے قبل پچ کی کنڈیشن دیکھ کر کیا جائے گا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دروران موسم ٹھیک رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن ہیں، پاکستان نے سرفراز احمد کی بجائے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا کیوں کہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ رضوان فرسٹ چوائس ہوں گے۔ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 کی واضح برتری حاصل ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer