ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا سب سے معمر جوڑا، دونوں کی عمریں کتنی

دنیا کا سب سے معمر جوڑا، دونوں کی عمریں کتنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) زندگی کا کٹھن سفر  اکیلےطے کرنا ممکن نہیں کہیں نہ کہیں انسان کو ہمسفر کی ضرورت پیش آتی ہے تاکہ زندگی کے  مصائب  کو کسی اپنے کے ساتھ شیئر کیا جاسکے،ہمسفر ایسا ہو جو زندگی کے نشیب وفراز میں ساتھ رہے، ایک ایسا ہی جوڑا خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس نے 1941 میں شادی کی اور ابھی تک ایک ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زندگی کا مزہ دوبالاتب ہوتا جب شریک حیات آپ کے ساتھ مخلص ہو اور ایک دوسرے کی پریشانیوں کو سمجھیں کیونکہ زندگی میں غم اور خوشی کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ایسے حالات میں انسان کو ہمسفر کی ضرورت پڑتی ہے، دنیا کا ایک ایسا ہی معمر جوڑا منظر عام پر آیا جس نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کی 79 بہاریں دیکھ لیں، 110 سالہ مسٹر جولیو مورا نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف والڈرمینا کیوٹیروز سے شادی کی، اس شادی سے کیوٹیروز  کے اہلخانہ بھی ناخوش تھے ان کا خیال تھا کہ لڑکا دھوکہ دے گا۔

شادی کرکے ایک ساتھ نصف زندگی سے زیادہ عرصہ گزارنے والے اس جوڑے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جاچکا ہے، گنیز بک کے مطابق  اس سے زیادہ عرصے تک بھی شادیاں برقرار رہی ہیں مگر اس وقت اتنی عمر والا طویل عرصے سے ایک ساتھ زندگی گزارنے والا کوئی جوڑا موجود نہیں۔

اس وقت مسٹر  مورا کی عمر 110 سال جبکہ ان کی اہلیہ 104 سال کی ہیں اور صحت بھی اچھی ہے،اگر دنوں کی عمروں کا تعین کیا جائے تو 214 سال کا ہندسہ سامنے آجاتا ہے جس وجہ سےعالمی ریکارڈ ان کے نام ہوا ہے،جولیو مورا کی پیدائش 10 مارچ 1910 سے کو ہوئی تھی جبکہ والڈرمینا کیوٹیروز 16 اکتوبر 1915 کو پیدا ہوئیں۔

دنوں نے  7 فروری 1941 کو شادی کی، دونوں نے اپنی عمر پڑھانے کے لئے واقف کی اور اب ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو میں ریٹائر زندگی گزار رہے ہیں، جہاں انہیں رواں ماہ عالمی ریکارڈ کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ ملے۔ زندگی کی79 بہاریں ایک ساتھ دیکھنے والے اس جوڑے کے  4 بچے اب بھی زندہ ہیں جبکہ 11 پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں، 21 ان کے پوتے پوتیوں یا نواسے نواسیوں کے بچے اور ایک ایسا بھی ہے جو نواسے یا پوتوں کے بچوں کا بچہ ہے۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer