پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم آبرالود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے سے شہر کے چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے کے وقت کم۔سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تھا،شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کے روز شہر کا موسم آبر آلود رہنے کے ساتھ بارش  کی پیش گوئی کی گئی۔

دوسری جانب  اسلام آباد راولپنڈی میں موسم خشک اور گرم مرطوب رہے گا،شام یا رات کے وقت گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پنجاب کے شہر گوجرانوالہ ، لاہور، سیالکوٹ ،گجرات ،نارووال میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی کی پیش گوئی کی گئی ہے،ساہیوال ، بہاولنگر، بہاولپور میںڈی جی خان اور ملتان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ ،ٹھٹہ، بدین اورمیر پور خاص میں بارش کی متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،لسبیلہ، بارکھان اورخضدار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہناتھا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، خیبرپختونخوا دیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، چترال ،کرم اور کوہاٹ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلو د رہنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer