( سٹی 42 ) عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے مقرر کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے مقرر کر دی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے، مٹی تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے فی لیٹر مقررکر دی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی، لائٹ ڈیزل تیل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے مقررکر دی گئی۔