ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے کھلاڑی بھی میدان میں آگئے

کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے کھلاڑی بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے پوری قوم کیساتھ کھیلوں سے وابستہ شخصیات اورکھلاڑی بھی میدان میں آگئے، پی سی بی، پی ایچ ایف اورسپورٹس بورڈ پنجاب کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے پوری قوم سڑکوں پرنکل آئی، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اورکھلاڑیوں نے بھی کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قذافی اسٹیڈیم میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بورڈ حکام کیساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑیوں نے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدیداروں اورقومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے باہر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا، کوچز اور کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔ سپورٹس بورڈپنجاب کے ملازمین اورافسران ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ  کی قیادت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے ریلی کی صورت میں چئیرنگ کراس پرہونیوالی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer